ليلة القدر اور ہم

Iftikhar Islam - laylatul Qadr aur Hum - Urdu

مصنف-افتخار اسلام

الحمد اللہ!  اللہ کے فضل سے، اس نے ہم پر رمضان المبارک کا مہینہ عطا فرمایا اور اس پر ہمیں موقع دیا زیادہ سے زیادہ اجرونعمت کمانے کا،  تاکہ اللہ ہمیں اپنی لامتناہی (کبھی نہ ختم ہونے والی) رحمت سے بخش دے ۔ رمضان المبارک میں باقاعدہ عبادت پر اضافہ کے علاوہ اس نے ہمیں ليلةالقدر سے بھی نوازا، ایک رات جو ہزار مہینہ سے افضل ہے ۔

ليلةالقدر کے بارے میں قرآن مجید گواہی دیتا ہے اور کتنے خوبصورت انداز میں کہہ رہا ہے :
بیشک ہم نے قرآن کو ليلةالقدر میں اتارا۔ آپ کو معلوم ہے کہ شب قدر کیا ہے، شب قدر ہزار مہینہ سے بہتر ہے، اس رات میں فرشتے اور روح القدس (جبریل) اپنے رب کے حکم سے اترتے ہیں، سراپا سلام ہے، وہ شب طلوع آفتاب تک رہتی ہے۔ (سورہ القدر۔97)

سبحان اللہ! اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ لیلتہ القدر ہزار مہینو سے بہتر ہے۔ اور اس مہینہ میں محمد صلی علیہ و سلم مسجد میں خود کو الگ کرلیتے تھے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اللہ کی برکتیں حاصل کرسکیں اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے تھے تاکہ وہ بھی اس رات ليلةالقدر سے فائدہ اٹھاسکیں۔

اس رات میں محمد صلى الله عليه وسلم انکے گھر والے اور انکے صحابہ اپنے آپ کو ذاتی طور پر اللہ کی عبادت کیلئے وقف کر دیتے تھے ۔ ہمیں بھی ضرورت ہے اپنے آپکو الگ کرکے اللہ کے ذکر میں مشغول ہونے کی۔ نبی کریم صلی علیہ و سلم کی بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا "اے اللہ کے نبی، اگر میں لیلتہ القدر کو پالوں تو کیا دعا مانگو؟" حضور اکرم صلی علیہ و سلم  نے فرمایا یہ دعا مانگو، "اللھم انك عفو تحب العفو فاعف عنى" اے اللہ بےشک تو معاف کرنیوالا ہے،معافی کو پسند کرتا ہے پس مجھے بھی معاف کر دے ۔ (سنن ابن ماجہ ۔3850) اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ لیلتہ القدر میں ذاتی عبادت کرتے تھے اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لیلتہ القدر کا مقصد مغفرت طلب کرنا ہے ۔

ہم اسکے برخلاف، اس مبارک رات کو الگ الگ اسلامک چینل کے پروگرام دیکھنے اور سننے میں، بازارو میں اپنے دوستو اور فیملی کے ساتھ خریداری کرنے اور نئے نئے کھانے چکھنے میں، اپنا وقت سوشل نیٹورکنگ سائٹس (فیس بک، وائس اپ وغیرہ) میں ذائعہ کرتے ہیں۔

ہم اللہ کی نافرمانی کرکے کیسے اپنی مغفرت کی امید رکھ سکتے ہیں؟ اللہ کے نبی نے اپنی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا سے کیا پڑھنے کے لئے کہا، اور ہم کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم سچ میں نبی کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں؟

یہ رات کرسی پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی نہیں، یہ رات بازارو میں خریداری کے لئے اور اچھے اچھے کھانے چکھنے کے لئے نہیں، اور نہ ہی یہ رات اپنا وقت سوشل نیٹورکنگ سائٹس پر گزارنے کی ہے۔

یادرکھو! خالص عبادت ایک مزیدار کھانے، خریداری اور اسٹیٹس اپڈیٹ کے مقابلہ میں زیادہ  قیمتی ہے۔

چلئیے!  اس رات اپنے اللہ کی عبادت کرنے میں، اسکے ذکر میں مشغول ہونے میں اور اس سے بخشش طلب کرنے میں اپنے آپ کو وقف کریں۔

اے اللہ! تو معاف کرنیوالا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے ہم سب کو معاف فرما۔ آمین
ليلة القدر اور ہم ليلة القدر اور  ہم Reviewed by Iftikhar on Sunday, June 18, 2017 Rating: 5

No comments: